
وزیر خارجہ پاکستان محمد اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔
ترک وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر گزشتہ رات اسلام آباد پہنچے تھے۔
وزیر خارجہ پاکستان محمد اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ پہنچنے پر ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔
ترک وزیر خارجہ دو طرفہ تعاون کی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآرڈینیشن کونسل کے آئندہ 7 ویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔