turky-urdu-logo

ترک وزیر خارجہ حلوسی آقار کی پاکستانی چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات

ترک وزیر دفاع  حلوسی آقار   نے  پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،  باہمی تعاون، خطے میں امن و استحکام کی صورتحال     پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیردفاع جی ایچ کیو پہنچے جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر ‏جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دفاعی، سیکیورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ‏خطےکی سیکیورٹی صورتحال بلخصوص افغان امن عمل سےمتعلق امور زیر غور آئے۔

ملاقات میں باہمی تعاون اور خطےمیں امن واستحکام کی کوششوں کومزیدبڑھانےپراتفاق کیا گیا۔ ‏ترک وزیردفاع نے علاقائی اورعالمی امورپرپاکستان کےمؤقف کی حمایت کی۔

Read Previous

ترک صد رایردوان کے عالمی رہنماوں سے ٹیلی فونک رابطے

Read Next

اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سرگرم

Leave a Reply