turky-urdu-logo

یہ 1974 کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے، ترک وزارتِ خارجہ کی شام میں اسرائیلی حملوں کی مذمت

ترکیہ کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے شام میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کی گئی۔ ترکیہ کے دفترِ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ” ترکیہ کے شام میں حالیہ حملے، 1974 کے معاہدے کی شدید خلاف ورزی ہے، جِس کی ترکیہ مذمت کرتا ہے۔”

وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ” ایسے وقت میں جب ، شامی عوام دیرینہ امن کی جانب بڑھ رہے ہیں، اسرائیل ایک مرتبہ پھر اپنی قابض ذہنیت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔”

1974 کا معاہدہ کیا تھا؟

شام اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی یوم کپور جنگ کے بعد عالمی برادری کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے لیے، ایک معاہدہ کیا گیا تھا۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کی افواج کے درمیان ایک بفر زون قائم کیا گیا۔
اسرائیل کی تازہ کاروائی میں شام پر 250 سے زائد فضائی حملے کیے گئے، جو بفر زون سے باہر تھے۔

Read Previous

ترکیہ شام کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا: صدر ایردوان

Read Next

اسرائیل کا گولان ہائٹس بفر زون پر قبضہ 1974 کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے: اقوامِ متحدہ

Leave a Reply