turky-urdu-logo

ترک خاتون اول کو اقوام متحدہ نے ویسٹ وائز سٹیز گلوبل چیمئن ایوارڈ سے نوازا

ترک خاتون اول امینہ ایردوان کو اقوام متحدہ کی جانب سے  ویسٹ وائز سٹیز گلوبل چیمئن ایوارڈ  سے نوازا گیا۔ خاتون اول کو یہ ایوارڈ   ترکی میں زیرو ویسٹ پروجیکٹ کی شاندار کامیابی پر دیا گیا۔

دارالحکومت انقرہ میں منقعد کردہ  ایک تقریب میں ، اقوام متحدہ کے انسانی آبادکاری پروگرام (یو این – ہیبی ٹیٹ) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میمونہ محمد شریف نے ترکی میں زیرو ویسٹ پروجیکٹ  اور صحت مند ماحول کے حصول کے لیے کی گئی کاوشوں کی بنیاد پر آمینہ ایردوان کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ میمونہ کا کہنا تھا کہ خاتون اول کی اس اہم زمن میں کی گئی جدوجہد قابل تعریف ہے۔ عالمی ویسٹ کے خاتمے کے لیے ویسٹ وائز سٹیز منصوبے کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ  اب تک دنیا بھر کے 200 شہروں نے اس منصوبے میں حصہ لیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی اس وقت ہمارا سب بڑا مسئلہ ہے اس کے منفی اثرات ہماری زندگیوں کوبری طرح  متاثر کر رہے ہیں۔ خاص طور پر  غریب ممالک  جن کے پاس ان سے نمٹنے کے لیے وسائل موجود نہیں ہیں۔  خاتون اول آمینہ ایردوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور اقوام متحدہ مل کر ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے لیے جدوجہد کا عزم کرتے ہیں۔  ان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ ویسٹ وائز سٹیز منصوبہ  صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ہم اس منصوبے کی کامیابی کے لیے پر عزم ہیں۔

Read Previous

پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی آذربائیجان کی سپیکر گفارہ سے ملاقات

Read Next

ترک خواتین ٹیم نے اٹلی میں ہونے والی وویمنز والی بال نیشنز لیگ میں چین کو شکست دے دی

Leave a Reply