
ترک خاتون اول کو ملک میں زیرو ویسٹ منصوبے کے لئے اقوام متحدہ کے ترقیاتی منصوبے (یو این ڈی پی) کی جانب سے عالمی ایکشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔
دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ ایک تقریب میں یو این ڈی پی ترکی کے رہائشی نمائندے کلاڈو تومسی نے آمینہ ایردوان کو اشیا کی ذمہ دارانہ پیداوار اور استعمال کرنے کے حوالے سے آگاہی مہم جو کہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف میں سے ایک ہے کے لیے ایوارڈ سے نوازا ۔یہ ایوارڈ اپنی نویت کا پہلا ایوارڈ ہے ۔
اس منصوبے کا مقصد قابل تجدید فضلہ کو کم کرنا ہے ۔ منصوبے کو اقتصادی تعاون اور ترقیاتی تنظیم (او ای سی ڈی) کے ماحولیاتی کارکردگی جائزے کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

خاتون اول نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو این ڈی پی کا شکریہ ادا کیا اور متنبہ کیا کہ سائنسی تحقیق کے مطابق آب و ہوا کے بحران کے پیش نظر یہ کہنا غلط نا ہو گا کہ مستقبل میں شدید بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔