
ترک خاتون اول امینہ ایردوان نے زیرو ویسٹ کے عالمی دن کے موقع پر نیو یارک مین اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اوغلو اور اقوام متحدہ میں ترکیہ کے مستقل نمائندے سیدات اونال نے بھی شرکت کی۔
ملاقات کے دوران گوتریس نے زیرو ویسٹ پرو جیکٹ اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں خاتون اول کی کوششوں کو سراہا۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ زیرو ویسٹ پروجیکٹ ستمبر میں اعلان کیے جانے والے اقوام متحدہ کے ہزار سالہ ترقیاتی اہداف میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اقوام متحدہ نے خاتون اول کو زیرو ویسٹ کے تناظر میں قائم کیے جانے والے مشاورتی بورڈ کی سربراہی کی پیشکش بھی کی۔
میٹنگ میں، گوتریس نے انسانی مسائل میں ترکیہ کی کوششوں کا اعتراف کیا، اور ترک صدر رجب طیب ایردوان کو تہنیت بھیجی۔
15 دسمبر 2022 کو، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 105 دیگر ممالک کے ساتھ ترکیہ کی طرف سے پیش کردہ ایک تاریخی قرارداد میں 30 مارچ کو زیرو ویسٹ کا عالمی دن قرار دیا۔
زیرو ویسٹ پروجیکٹ کا آغاز خاتون اول نے کیا تھا جس کا مقصد موسمیاتی بحران سے لڑنے میں زیرو ویسٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔
امینہ ایردوان نے اپنی طرف سے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ زیرو ویسٹ پروجیکٹ ماحولیاتی مسائل کا ایک اہم حل ثابت ہوگا۔
خاتون اول نے 6 فروری کو ترکیہ میں آنے والے زلزلوں کے بعد اقوام متحدہ کی حمایت پر اظہار تشکر کیا، اور گوتریس کو 31 اکتوبر کو استنبول میں منعقد ہونے والے یو این ہیبی ٹیٹ ورلڈ سٹیز ڈے کی تقریب میں مدعو کیا۔