
ترکی کی دفاعی فرم STM ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں DSA 2022 کے نام سے ایک بڑے دفاعی نمائش میں اپنی جدید دفاعی ٹیکنالوجی کی نمائش کرے گی۔
28-31 مارچ کو منعقد ہونے والے پروگرام میں، فرم ترکی کے پہلے قومی فریگیٹ، ملجم اڈا کلاس کارویٹ، کوسٹ گارڈ جہاز CG-3100، اور ٹیکٹیکل منی یو اے وی سسٹمز ALPAGU، KARGU اور TOGAN کو پیش کرے گی۔
جنرل منیجر، مرات گلریوز کا کہنا تھا کہ ہم ملائیشیا میں اپنے بحری منصوبوں اور چھوٹے UAV سسٹمز کی نمائش کے لیے پرجوش ہیں، جنہیں ہم نے اپنی قومی انجینئرنگ صلاحیتوں کے ساتھ تیار کیا ہے۔
کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق، STM جنوبی امریکہ سے مشرق بعید تک 20 سے زائد ممالک میں تعاون، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور کاروباری ترقی کی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔
STM ترک بحریہ کی سطح اور آبدوز کے پلیٹ فارمز کے لیے مقامی اور لچکدار انجینئرنگ حل تیار کرتا ہے – جو دنیا کی سب سے زیادہ فعال بحری افواج میں سے ایک ہے – اور دوست اور اتحادی ممالک کی، مخصوص ضروریات کو پورا کرنے اور مشن کی زیادہ موثر کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیےکام کر رہا ہے۔
فرم کے مطابق، STM کے اسٹرائیکر اور مبصر UAV سسٹمز، جو اس کی اپنی انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے ساتھ تیار کیے گئے ہیں انہیں ترک سکیورٹی فورسز سرحد کی حفاظت کے لیے استعمال کرتے ہیں۔