turky-urdu-logo

ترک لڑاکا طیارے قان کی دوسری کامیاب پرواز

ترکیہ کی دفاعی صنعت کی ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ ترکیہ کے مقامی لڑاکا جیٹ قان نے پیر کو اپنی دوسری کامیاب پرواز بھر لی ہے۔

ایجنسی کے سربراہ نے ایکس پر کہا کہ ہمارے قومی لڑاکا طیارہ جس نے 21 فروری کو کامیابی کے ساتھ اپنی پہلی پرواز بھری تھی ، آج صبح 08.46 پر رن ​​وے سے ٹیک آف کیا، 14 منٹ تک ہوا میں رہا اور 10,000 فٹ کی بلندی تک پہنچ گیا۔

سربراہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی تمام کمپنیوں، ملازمین، اور  عملے کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس منصوبے کو کامیاب کرنے میں مدد کی ، خاص طور پر ہمارے ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز (TAI) کے انجینئرز، پائلٹس اور تکنیکی ٹیم۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ بڑے پیمانے پر پیداوار کی جانب مضبوط قدم اٹھا رہے ہیں۔

ملک کے ساتھ مل کر ایسی کامیابی حاصل کرنے پر ترک صدر رجب طیب ایردوان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے آسمان مقامی اور قومی ٹیکنالوجیز کے ساتھ محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔

قان  پانچویں جنریشن کا لڑاکا جیٹ جو مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے، اس کا مقصد ترک فوج کے پرانے بیڑے کو تبدیل کرنا ہے۔

اس کی پہلی پرواز سے پہلے قان کے لانچ سیٹ ٹیسٹ، کنٹرول سرفیس، لینڈنگ گیئر، ایویونک سسٹم، ایندھن، انجن اسٹارٹ اپ، اور ٹیکسی چلانے کے ٹیسٹ کیے گئے۔

Read Previous

ترکیہ غزہ کے لیے بھیجی جانے والی امداد میں دنیا کی قیادت کر رہا ہے،صدر ایردوان

Read Next

سات سال بعد کویت سے ترکیہ کے امیر کی سطح پر پہلا دورہ

Leave a Reply