البانیہ میں ہونے والے نے یورپی چیمپیئن شپ میں ترک خاتون ویٹ لفٹر سحیے اردوان نے 3 گولڈ میڈلز حاصل کیے ۔ یورپی چیمپیئن شپ البانیہ کے دالحکومت ترانہ میں منقعد ہوئی جس میں تقریباً 39ممالک سے 326 ایتھلٹس نے شرکت کی
ترک ویٹ لفٹر سحیے اردوان نے 45 کلوگرام مقابلے میں اسنیچ میں73 کلوگرام لفٹنگ، کلین اینڈ جرک میں 90کلو گرام اور 163کلوگرام کی لفٹنگ کے بعد گولڈ میڈلز حاصل کیے
ایک اور ترک ایتھلیٹ جانسو بکتش نے ایونٹ کے پہلے روز کلین اینڈ جرک میں 85 کلوگرام اور مجموعی طور پر 153 کلوگرام وزن اٹھا کر دو چاندی کے تمغے حاصل کیے۔
البانیہ میں جاری یہ آٹھ روزہ ٹورنامنٹ 5جون کو ختم ہو گا
ترک وزیر کھیل مہمت کاسپوگلو نے اپنی ٹویٹ میں ترک خواتین کومبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ترک ایتھلٹس ہر میدان میں اپنے ملک کا نام روشن کر تے آئیں ہیں۔ آج بھی ان خواتین نے اپنی کامیابی سے اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے ۔ ہمیں اپنے ایتھلیٹس پر بہت فخر ہےاور ہم ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں
