turky-urdu-logo

ترکیہ اور اماراتی وزراءکا توانائی کے تعاون پر تبادلہ خیال

ترکیہ کے توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر سرمایہ کاری نے توانائی کے تعاون کے لیے ایک روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا۔

Alparslan Bayraktar نے UAE کے محمد حسن السویدی سے ملاقات کی جو ابوظہبی ڈویلپمنٹ ہولڈنگ کمپنی PJSC (ADQ) کے سی ای او بھی ہیں۔

Alparslan Bayraktar  نے مزید کہا کہ دونوں وزراء نے گزشتہ سال دستخط کیے گئے دوطرفہ توانائی کے معاہدوں کی تکمیل کے لیے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا۔

ترکیہ اور متحدہ عرب امارات نے گزشتہ سال 50.7 بلین ڈالر کے مجموعی طور پر 13 معاہدوں پر دستخط کیے تھے جسکی ترک کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ نے تصدیق کی ہے۔

Alparslan Bayraktar کا کہنا تھا کہ ہم توانائی کے شعبے میں نئے منصوبوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کریں گے اور ساتھ مل کر ہم اپنے علاقائی تعاون کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

Read Previous

ترک سیٹلائٹ آپریٹر نے ملک کے پہلے مقامی مواصلاتی سیٹلائٹ کو حتمی شکل دے دی

Read Next

نئے سفیروں نے ترک صدر کو سفارتی دستاویزات پیش کیں

Leave a Reply