ترکیہ نے 12 سال بعد شام میں اپنے سفارتخانے کی سرگرمیاں بحال کر دیں۔ہفتے کے روز دمشق میں ترکیہ کے سفارتخانے پر ترک پرچم لہرایا، جِس کے بعد سفارتی مشن نے دوبارہ کام کرنا شروع کیا۔
دمشق میں 2012 میں شام کے مظاہرین نے بشار الاسد حکومت کے خلاف پر امن مظاہرے کیے، جِس کے بعد بشار الاسد کی افواج نے مظاہرین پر تشدد کیا۔ اِس پرتشدد کاروائی کی وجہ سے ترکیہ نے اپنا سفارتخانہ بند کر دیا۔
ترکیہ کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے دمشق میں برہان کوروغلو کو نیا سفیر تعینات کیا گیا ہے۔ برہان کوروغلو اِس سے قبل موریطانیہ میں ترکیہ کے لیے سفارتی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔
