turky-urdu-logo

پاکستان :ترک سفارتخانے میں 98 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد کی گئی

پاکستان میں ترک سفارت خانے نے جمہوریہ ترکی کے قیام کی 98 ویں سالگرہ منائی۔

اسلام آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، وزرا، قانون سازوں ، سفارتکاروں اور دفاعی حکام نے شرکت کی۔

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات نے ترکی کی حکومت اور عوام کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی ۔

انہوں نے ترک سفیر مصطفی یرداکل کو بھی یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی، انکا کہنا تھا کہ اس تقریب نے پاکستانی عوام کی ترکی کے لیے محبت کو ظاہر کیا۔

پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی تعلقات پر بات کرتے ہوئے چوہدری فواد کا کہنا تھا کہ یہ تعلقات 73 سال پرانے نہیں بلکہ اس سے بھی پرانے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو تعلق 1910 سے 1920 میں شروع ہواجب برصغیر کے مسلمان ترکی کے ساتھ کھڑے تھے وہ رشتہ آج بھی اتنی ہی گرمجوشی ، مہربانی اور ایک دوسرے سے محبت اور احترام پر مبنی ہے۔

انہوں نے ترک صدر رجب طیب ایردوان اورپاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے درمیان اچھے تعلقات پر بھی بات چیت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکی ہمارے لیے صرف ایک ملک نہیں بلکہ ایک عظیم مسلم اتحاد کی علامت ہے۔

ترک سفیر مصطفی یرداکل نے تقریب میں آنے والے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکی کےمل کر جشن منانے کے پیچھے وجہ ہے کہ وہ بہت ہی اچھے دوست ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ یہ ترکی کا قومی دن ہے جس دن ترک جمہوریہ کا اعلان ہوااور ہم اس بات کو کبھی نہیں بھول سکتے کہ برصغیر کے مسلمانوں نے ہمارے لیے کیا کیا۔

انہوں نے صدر ایردوان کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے تاریخی دن کے موقع پر اپنی قوم اور دوستوں کو مبارکباد دی۔

 

Read Previous

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے افغانستان کو دلچشپ میچ کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی

Read Next

98 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر صدر ایردوان کا اپنی قوم کو پیغام

Leave a Reply