
100 ویں ترک یوم جمہوریہ کی یاد میں ترک سفارت خانے نے قائداعظم یونیورسٹی اور یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ اینڈ کلچرل سنٹرکے اشتراک سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا۔
اس تقریب کا انعقاد پاکستان میں ترکیہ کے سفیر پروفیسر ڈاکٹر مہمت پاچاجی کی زیر نگرانی کیا گیا۔
یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ اینڈ کلچرل سنٹر اسلام اباد کے کو آرڈینیٹر خلیل طوکار،قائد اعظم یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر اور اردو لینگویج ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے صدر سمیت معزز مہمانوں نے شرکت کی۔