turky-urdu-logo

انتخاب کا دوسرا مرحلہ، ترک سفارتخانے نے پاکستان میں مقیم ترک شہریوں کے لیے ووٹنگ کی تاریخ واضح کر دی

ترکیہ صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ کوئی امیدوار بھی سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔ لہٰذا اب صدارتی انتخابات کا فیصلہ اب دوسرے مرحلے میں ہوگا۔

 

دوسرے مرحلے کے سلسلے میں غیر ملکی ترک ووٹرز بھی دوبارہ اپنے ووٹ کاسٹ کریں گے ۔

 

ترکیہ کے صدارتی انتخابات کے دوسرے راونڈ کا اعلان ہوتے ہی ترک سفارتخانے نے پاکستان میں مقیم ترک شہریوں کے لیے ووٹنگ کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

دوسرے راونڈ کے لیے ووٹنگ 20 اور 21 مئی کو ہونگی۔

 

واضح رہےکہ ،  ترکیہ میں دوبارہ صدارتی انتخابات کا مقابلہ 28 مئی کو ہو گا، جس میں پہلے مرحلے کے سر فہرست دونوں امیدواران، یعنی جمہور اتحاد کے رجب طیب ایردوان اور ملت اتحاد کے کمال کلچدار اولو ہی حصہ لیں گے۔

دونوں امیدواران میں سے زیادہ ووٹ لینے والا جمہوریہ ترکیہ کا صدر منتخب ہو جائے گا۔

 

رجب طیب ایردوان نے 14 مئی کے صدارتی انتخابات میں 49.50 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ کمال کلچدار اولو نے 44.89 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔

جبکہ ترک پارلیمانی انتخابات کا نتیجہ سامنے آ چکا ہے ، جن میں سرِ دست جمہور اتحاد کو 321 سیٹوں کے ساتھ ملت اتحاد یا دیگر حریفوں پر واضح اکثریت حاصل ہے۔ ملت اتحاد کی ترک پارلیمان میں 213 نشستیں ہیں۔

Read Previous

ترک الیکشن: صدر ایردوان عرب ممالک میں مقبول، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہے

Read Next

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی اسرائیل اور غزہ پر جنگ بندی پر عملدرآمد کی اپیل

Leave a Reply