turky-urdu-logo

ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

پاک بحریہ کے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے دونوں ممالک کے برادرانہ دفاعی تعلقات کو سراہا، اور پاکستان بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے بھی دونوں ممالک کے دفاعی تعاون کو مضبوطی کی علامت قرار دیا۔ پاکستان بحریہ کے سربراہ نے دفاعی شعبوں میں ترکیہ سے تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Read Previous

پاکستان فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام ‘خیراتی بازار’ کا افتتاح

Read Next

آسکر کے لیے نامزد ترکیہ کی فلم ” حیات” پیرس میں نمائش کے لیے پیش

Leave a Reply