turky-urdu-logo

ترک انتخابات :بیرون ملک ووٹنگ کا عمل مکمل

27 اپریل سے شروع ترکیہ کے آئندہ صدارتی و پارلیمانی انتخابات کے لیے بیرون ملک میں پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا۔14 مئی کو ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے 1.76 ملین سے زیادہ ترک شہریوں نے بیرون ملک اپنے ووٹ کاسٹ کیے ہیں۔

سپریم الیکشن کونسل (YSK) کے اعداد و شمار کے مطابق، 27 اپریل کو بیرون ملک ووٹنگ شروع ہونے کے بعد سے، 1.64 ملین سے زیادہ  بیرون ملک  مقیم ترک افراد نے ترک سفارت خانے میں ووٹ ڈالے، جبکہ 120,640 نے کسٹم گیٹس پر ووٹ دیا۔

ترکیہ میں پولنگ کا عمل 14 مئی بروز اتوار کو ہو گا۔ بیلٹ پیپر پر ووٹرز مندرجہ ذیل ترتیب میں چار صدارتی امیدواروں ،صدر رجب طیب ایردوان  (دوبارہ انتخاب کے خواہاں)، محرم انجے، کمال کلچدار اولو، اور سنان اوغان  میں سے ایک کا  انتخاب کریں گے۔اس کے علاوہ ترک پارلیمنٹ کی تمام 600 نشستوں کے لیے 24 سیاسی جماعتیں اور 151 آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔

Read Previous

ہمارے دشمن ہمیں ترک/کرد یا سنی/علوی میں تقسیم نہیں کرسکیں گے، صدر ایردوان

Read Next

ترکیہ،روس،یوکرین اور اقوام متحدہ جلد اناج معاہدے پر گفتگو کریں گے

Leave a Reply