پاکستان میں ترکیہ کے ایجوکیشن ایڈوائز ڈاکٹر مہمت توریان نے پاکستان کی نجی جامعہ بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے کلچرل فیسٹیول میں شرکت کی۔ ڈاکٹر مہمت توریان نے طلباء کی جانب سے لگائے گئے ثقافتی اسٹالز کا دورہ کیا اور ان کی اِس کاوش پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

کلچرل فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں ڈاکٹر مہمت توریان کو بحریہ یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
