turky-urdu-logo

ترکی کے ڈرون کی اونچی اڑان

ترکی کے جدید اور کٹنگ ایج لڑاکا ڈرون نے گزشتہ روز ملکی ساختہ ڈرونز کی تاریخ کا نیا ریکار ڈقائم کیا، اطلاعات کے مطابق اکینسی ڈرون نے تجربات کے دوران 38000 فیٹ سے زائد کی بلندی پر پرواز کی، اس آزمائشی پرواز کے دوران یہ ڈرون 25 گھنٹے اور چھالیس منٹ تک فضا میں رہا۔ اس سے پہلے اس ڈرون کے بارے میں کہا گیا تھا کہ یہ سا ت ہزار پانچ سو سات کلومیٹر کے فاصلے کو اڑتے ہوئے طے کرچکاہے۔ اکینسی ڈرون نے ڈویلپمنٹ سے لیکر اب تک 870 مختلف پروازیں کیں جبکہ ان پروازوں کا دورانیہ 347 گھنٹے اور اٹھائیس منٹ رہا۔ یاد رہے کہ اس ڈرون نے پہلی پرواز چھ دسمبر 2019 کو کی۔ اس سال اپریل میں پہلامیزائل فائرنگ تجربہ کامیابی سے کیا گیا تھا۔
اس ڈرون کی سیریل پروڈکشن اس وقت جاری ہے ، اور ابتدائی سیریل پرڈیوس یونٹس کی فراہمی اس سال شروع کردی جائیں گی۔ اس ڈرون پر 1350 کلوگرام ویپنز او رایکوئپمنٹ کیری کیے جاسکتے ہیں۔ مستقبل قریب میں اس ڈرون کو مقامی اے ایسا ریڈار، ایئر ٹو ایئر میزائل اور سٹینڈ آف میزائل سے لیس کیا جائیگا۔

Read Previous

ازبکستان میں نیا مذہبی قانون منظور،حجاب پر پابندی ختم

Read Next

بیت المقدس پر اسرائیلی قبضہ جنگی جرم ہے، اقوام متحدہ

Leave a Reply