
ترک نائب وزیر خارجہ سیدت اونال نے پاکستان کا ایک روزہ دورہ کیا۔
دورے کے دوران وزیر خارجہ سیدت اونال نے پاکستان کے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات کی اور اہم علاقائی امور پر مشاورت کی۔
پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں علاقائی امور پر تبادلہ خیال سمیت بین الاقوامی تنظیموں جیسے او آئی سی، اقوام متحدہ اور ای سی او کے مابین ہم آہنگی اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر سیاسی مشاورت ہوئی۔ ترک وفد کی سربراہی سیدت اونال جبکہ پاکستانی وفد کی سربراہی سہیل محمود نے کی۔
ترک وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ترک سفیر احسان مصطفی یرداکل بھی موجود تھے۔