turky-urdu-logo

ترک وزیر دفاع سرکاری دورے کے لیے پاکستان پہنچ گئے

ترک وزیر دفاع ہلوسی آکار سرکاری دورے کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔

ترک وزیر دفاع ہلوسی آکار سرکاری دورے پر پاکستانی وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر دفاع و پیداوار زبیدہ جلال اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے۔

ترک وزیر دفاع ہلوسی آکار سیکیورٹی اور دفاعی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی مسائل اور افغانستان میں تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے عسکری حکام دہشت گردی کے خلاف جنگ کو لیکر آپس میں پہلے سے ہی رابطے میں ہیں، جہاں پاکستان نے ترکی سے اس جنگ میں ہونیوالے اپنے تجربات شیئر کیے وہاں ترکی سے پاکستان کی عسکری قوت کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

ترکی کی طرف سے خاص طور پر اندرونی شورش سے نمٹنے کے لیے ڈرونز کے کامیابی سے استعمال، سرحد پار اپریشنز سے پاکستان سیکھ سکتا ہے، وہاں پاکستان کی سپیشل سروسز گروپ کے اندرونی شورش سے نمٹنے کی صلاحیتں ترکی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی ہیں۔

اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان ففتھ جنریشن ایئر کرافٹ کی تیار کو لیکر مشترکہ کوششوں کے تناظر میں خاصی اہمیت حاصل ہے۔ ترک وزیر دفاع کے حالیہ دورے سے نہ صرف دونوں برادر اسلامی ملکوں کے دفاعی تعلقات مضبوط ہونگےبلکہ آنیوالے عرسے مشترکہ دفاعی منصوبوں کی راہیں بھی کھلیں گی۔

Read Previous

افغان صورتحال پر دوحا میں تین روزہ اجلاس شروع

Read Next

ترک طلبہ نے ایس ایم اے کے مریضوں کے لیے گیم تیار کر لی

Leave a Reply