
ترک وزیر دفاع کی ترکیہ کے دورے پر آئے پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات
حلوصی آقار نے دارالحکومت انقرہ میں وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر میں خواجہ آصف کا فوجی اعزاز کے ساتھ استقبال کیا۔
دونوں وزرا دفاع نے علاقائی دفاع اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا
بین وفود کی ملاقاتوں کی صدارت کرتے ہوئے، حلوصی آقار اور خواجہ آصف نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں اور علاقائی دفاعی اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، جاری کردہ بیان کے مطابق انہوں نے دفاعی صنعت میں تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔
ترک وزیر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی اہمیت اور دو طرفہ فوجی تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔
وزیر دفاع حلوصی آقار نے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔