turky-urdu-logo

ترکی کی دفاعی صنعتوں نے تحقیقی و ترقی کے لیے بڑا بجٹ مختص کردیا

ترکی کی سب سے بڑی دفاعی کمپنیوں کے مینیجرز نے ترکی کے بڑے دفاعی پروگرام میں ہونے والے ایک پینل کے دوران تحقیقاتی اور ترقیاتی سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ساہا ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے مینیجرز کا کہنا تھا کہ ہم نے تحقیقاتی و ترقیاتی سرگرمیوں کے لیےبجٹ کی ایک خاص رقم مختص کی ہے۔

اس چار روزہ ایونٹ کا آغاز بدھ کو ہوا۔

ترکش ایویشن انڈسٹریز کے سربراہ تیمل کوتل کا کہنا تھا کہ ٹی اے آئی تحقیقاتی و ترقیاتی سرگرمیوں کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ فرم میں 3ہزار سے زیادہ تحقیقاتی و ترقیاتی کے اہلکار ملازم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کے بجٹ کا 40 فیصد تحقیقاتی و ترقیاتی کے لیے خرچ کیا جاتا ہے، ہم نے 5 سالوں کے دوران7 ہزار عملے کو ملازمت دی اور ان میں سے تقریبا 5 ہزار انجینئرز تھے۔

انکا کہنا تھا کہ فرم یورپ میں 2 اہم ونڈ ٹنل میں سے ایک بنا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یورپ کی سب سے اہم ونڈ ٹنل نیدرلینڈ اور جرمنی نے بنائی تھی اور اب دوسری انقرہ میں ہوگی۔

ترکی کی سب سے بڑی دفاعی فرم ایسیلین کے چئیرمین ہلوکگورجن کا کہنا تھا کہ انکی کمپنی کے پاس7 مختلف سرکاری طور پر رجسٹرڈ تحقیقاتی و ترقیاتی مراکز ہیں، جہاں تقریبا 6ہزار لوگ کام کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ فرم سالانہ طور پر تحقیقاتی و ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے کل بجٹ کا 7 فیصد مختص کرتی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ کمپنی کی تحقیقاتی و ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے ہر سال 300 ملین کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

کمپنی کے سربراہ مہمت واکف ناکار کا کہنا تھا کہ انکی فرم نے 434 ملین ترک لیرا کی سرمایہ کاری کی ہے۔

اس سال اعداد و شمار میں تقریباً 15 فیصد اضافہ متوقع ہے، اور 2023 تک فرم کا کل بجٹ کے 30 فیصد تک پہنچ جائے گا۔

Read Previous

تر ک صدر ایردوان اور لیبیا کے صدر خالد المشاری کی انقرہ میں ملاقات

Read Next

غزہ کی پٹی ابھی بھی انتہائی سنگین معاشی حالات کا شکار ہے،عالمی بینک

Leave a Reply