turky-urdu-logo

ترکی کے بغیر پائیلٹ طیارے کی تفصیلات جاری

چندہفتے پہلے ترکی کے ملکی سطح پر تیارکردہ ان مینڈ ایئرکرافٹ یعنی بغیر پائیلٹ کے اڑنے والے طیارے کا تصوراتی ماڈل جاری کیا گیا تھا۔ اب بیکرکمپنی کی جانب سے اس ان مینڈ ایئرکرافٹ کی مزید تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔ پانچ ہزار پانچ سو کلوگرام زیادہ سے زیادہ وزن لیجانے کے ساتھ اس بغیر پائیلٹ کے طیارے کی رفتار ماک 0.6 یعنی تقریبا 800 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ اس ایئرکرافٹ کی بیرونی طور پر 1500 کلوگرام وزنی ہتھیار لیجانیکے صلاحیت ہوگی۔ یہ بلندی پر پرواز کرنے اور پانچ گھنٹے تک مسلسل فضا میں رہ کر اپریشنز سرانجام دے سکے گا۔کمپنی کے مطابق اس بغیر پائیلٹ کے طیارے کو Low Visibility اور Aggressive Maneuvers کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔
بیکر کمپنی کے سی ٹی او کا کہنا تھا کہ ایف 35 ٹائپ کے طیارے پر 15 سے بیس سال لگانے اور بھاری سرمایہ خرچ کرنیکی بجائے ترکی نے مستقبل کی ٹیکنالوجی پر کام شروع کیا اور ہم اس شعبے میں صف اول کے ممالک میں شمار ہونگے، جس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس یعنی مصنوعی ذہانت جیسی جدید ٹیکنالوجی سے لیس کم خرچ بغیر پائیلٹ ایئرکرافٹ تیارکیے جائیں گے، دنیا کے ترقی یافتہ ممالک پہلے ہی اس شعبے میں دلچسبی لے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ترکی کے اس ان مینڈ ایئرکرافٹ کی پہلی پرواز 2023 میں متوقع ہے۔ اور اس ایئرکرافٹ کو کلوز ایئرسپورٹ، سپریشن آف اینیمی ایئر ڈیفنس اور ڈسٹرکشن آف اینمی ایئرڈیفنس جیسے مشنز میں استعمال کیا جاسکے گا۔

Read Previous

امریکہ کی افغانستان میں شکست عالمی طاقتوں کے لیے سبق ہے، ترجمان طالبان

Read Next

افغانستان سے آنے والے 350 سے زائد مسافر اسلام آباد میں قیام پذیر

Leave a Reply