ترکیہ کے قونصل جنرل لاہور درمش باش طوغ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سرمایہ کاری کو بڑھانے اور تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ” ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، ہم اِس کے لیے جمہوریہ ترکیہ کے شکرگزار ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترکیہ کے ساتھ سرمایہ کاری کو بڑھانے پر زور دیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ "پنجاب حکومت ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ ” اُنہوں نے مزید کہا کہ ” ترکیہ کی بزنس کمیونٹی کے لیے ون ونڈو آپریشن کو مزید فعال بنایا جائے گا۔”
قونصل جنرل درمش باش طوغ نےوزیرِ اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں جاری عوامی منصوبوں کو سراہا، اور تعاون پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ” ترکیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔” درمش باش طوغ نے مزید کہا کہ ” ترکیہ پنجاب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔”
درمش باش طوغ نے حکومتِ پنجاب کے ساتھ تجارت، تعلیم ، زراعت، صحت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا
