turky-urdu-logo

ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی (TIKA) ٹکا کی جانب سے صومالیہ کے معذور افراد کے لیے تحفہ

ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی (TIKA) ٹکا نے صومالیہ میں ضرورت مند لوگوں کو وہیل چیئر کی امداد فراہم کی ہے ۔

موغادیشو میں ترکی کے سفیر مہمت یلماز اور ٹکا صومالیہ کے کوآرڈینیٹر الہامی تورس نے وہیل چیئرز کی ترسیل کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےتورس نے کہا کہ "معذور ہونا کوئی کمی یا خامی نہیں ہے  اہم بات یہ ہے کہ ہماری روح اور دل معذور نہیں ہیں۔

 انہوں نے صومالیہ کے مختلف علاقوں میں ضرورت مندوں کے استعمال کے لیے تقریباً 100 معذور افراد کو وہیل چئیرز فراہم کیں۔  تورس نے مزید کہا کہ وہ سیاسی، اقتصادی اور سماجی شعبوں میں معذور افراد کو مزید فعال بنانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

Read Previous

عالمی وبا کے باعث 50 کروڑ افراد غربت کے دہانے پر پہنچ گئے، عالمی ادارہ صحت

Read Next

پاکستان:شاہینوں نے ایک سال میں 18 ٹی ٹوئنٹی جیت کرنیا ریکارڈ قائم کر لیا

Leave a Reply