کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگھو نے باغ جناح میں منعقد ہونے والی نو منتخب میئر مرتضی وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان مراد کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔

جمال سانگھو کا کہنا تھا کہ ہم نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان مراد کو ان کے عہدوں پر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
