برادر اسلامی ملک ترکی سے مسٹر بیکریو سال ایمبسڈر(صدر بورڈآف انسپکشن) نے ارسلان ضمیر خان سیکرٹری قونصلیٹ جنرل آف ترکی کے ہمراہ مسجد وزیر خان دہلی گیٹ، عالمگیری بادشاہی مسجدلاہور اور تصور پاکستان کے خالق شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار کا دورہ کیا۔
زونل ناظم اوقاف شاہد حمید نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ بیکریوسال نے مسجد وزیر خان کی وزٹ کے دوران تاریخی مسجد کے فن تعمیر میں گہری دلچسپی ظاہر کی اوردیواروں اور گنبد میں کی گئی خطاطی اور فریسکو ورک کوسراہا۔
