turky-urdu-logo

ترکیہ فلسطین میں قتل عام کے خلاف تمام تر انسانی و سفارتی امکانات کو بروئے کار لا رہا ہے،فرحتین آلتون

ترک کمیونیکشن ڈائیریکٹر  فرحتین آلتون کا کہنا ہے کہ ترکیہ اسرائیل کے فلسطین میں قتل عام کے بر خلاف انسانی و سفارتی تمام تر امکانات کو بروئے کار لا رہا ہے۔

محکمہ اطلاعات نے امریکی شہر نیویارک میں ترکش ڈے پریڈ کے موقع پر ترکش ہاؤس میں "ثقافتی تعلقات میں مضبوطی لانا، ترک امریکی تعلقات میں ایک نیا نقطہ نظر” کے عنوان سے ایک پینل کا اہتمام کیا۔

ویڈیو پیغام کے ذریعےپینل کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ترک کمیونیکشن ڈائیریکٹر فرحتین آلتون نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کے حملوں کی نوعیت ایسی ہے جو امن پر یقین کو کمزور کرتی ہے اور بین الاقوامی اعتماد کو متزلزل کرتی ہے۔

آلتون نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ پر اسرائیل کے 7 ماہ سے جاری حملوں نے خطے اور تمام عالمی اداکاروں کو متاثر کیا ہے۔

Read Previous

صدر رجب طیب ایردوان کا ایرانی صدر کی ناگہانی موت پر تعزیتی پیغام

Read Next

عرب لیگ کے فلسطین سے متعلق فیصلے خوش آئند ہیں،دفتر خارجہ

Leave a Reply