turky-urdu-logo

بیرون ملک ترک شہریوں نے صدارتی انتخاب کے لیے ووٹ ڈالنا شروع کر دیا

بیرون ملک مقیم ترک شہریوں نے 28 مئی کو ہونے والے ترکیہ کے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ہفتے کے روز ملک کے غیر ملکی مشنز اور کسٹم گیٹس پر ووٹ ڈالنا شروع کر دیاہے۔

بیرون ملک ووٹنگ کا عمل 24 مئی تک جاری رہے گا۔

ووٹرز نے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے باکو میں ترک سفارت خانے، 9 بجے پاکستان میں اور نخچیوان اور گانجا میں ترک قونصل خانوں میں قائم بیلٹ بکس میں ووٹ ڈالنا شروع کر دیا۔

اس کے علاوہ، ترک ووٹرز نے ہفتے کے روز ازبکستان، ترکمانستان، قازقستان اور کرغزستان میں انتخابات کی طرف جانا شروع کیا۔

 

Read Previous

دریائے ہلمند کے پانی نے ایران /افغانستان تنازعہ کھڑا کردیا

Read Next

ترک ہائی الیکشن کمیشن نے انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا

Leave a Reply