turky-urdu-logo

ترک خیراتی اداروں کی یمن میں 50،000 خاندانوں کی مدد

گزشتہ 4 مہینوں کے دوران ترک خیراتی اداروں نے یمن میں جنگ سے متاثرہ 50 ہزار خاندانوں کی مدد کی ہے ۔

ایک بیا ن میں البدی فاونڈیشن فار ڈویلپمنٹ اینڈ ہیو مینٹیرین ورکس نے کہاکہ ترکی نے تقریبا 37،000 سے زیادہ خاندانوں کو خوراک اور لباس پہنچائے ہیں اور اس مشکل وقت میں انکی مدد کی ہے۔

این جی او کا مزید کہنا تھا کہ ترک خیراتی اداروں نے تقریبا 5 صوبوںمیں موجود 4،000 خاندانوں کو گوشت اور زنگی کی دیگر ضروریات فراہم کی ہیں۔

یمن 2014 سے تشدد اور عدم استحکام کی لپیٹ میں ہے ، جب ایران سے منسلک حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعاء سمیت ملک کا بیشتر حصہ اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

ابھی بھی یمن میں 80 فیصد لوگوں کو مدد کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ کے مطابق وہاں لوگوں کو بھوک کےباعث جانی نقصان کا بہت خطرہ ہے۔

Read Previous

ترک وزیر دفاع کی استنبول میں آذری ہم منصب سے ملاقات

Read Next

خواتین کے لیے حجاب پہننا ضروری ہے عبایا نہیں ،ترجمان طالبان

Leave a Reply