ترک صدر ایردوان اور صدر الہام علی یوف نے ترکی کے ساحلی شہر رائزے میں ایئر پورٹ کا افتتاح کیا
28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی لاگت سے ایئر پورٹ کی تعمیر پانچ سال میں مکمل ہوئی۔
ترک صدر ایردوان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پہاڑ، سمندر، دریا یا کوئی اور طاقت ہمیں عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے مربوط پالیسی بنائی گئی ہے چائے کے کسانوں کو حکومت نے سبسڈیز دی ہیں ترکی کی چائے کی صنعت کی مالیت کروڑوں ڈالر میں ہے اس لئے حکومت کسانوں کو ہر ممکن سبسڈیز فراہم کر رہی ہے۔
ترکی میں ساحل سمندر پر یہ دوسرا اور دنیا کا پانچواں ایئر پورٹ ہے اس ایئر پورٹ سے سیاحوں کی رائزے آمد میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی اور ترکی کی سیاحت کو فروغ حاصل ہو گا
اس سے قبل صدر ایردوان اور صدر الہام علی یوف کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، یوکرین پر روسی حملے کے بعد کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا
