ترک وزیر ِ دفاع خلوصی آقار نے آذربائیجان کے وزیر دفاع جنرل ذاکر حسانووف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور دفاعی شعبے میں تعاون سمیت خطے کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں آرمینیا کی جانب آذربائیجان کی سرحدوں پر چھیڑا چھاڑی اور حملوں کا بھی جائزہ ل لیا گیا۔ ترک وزیر دفاع نے اپنے آذری ہم منصب کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور آرمینیا کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
ترک وزیر نے نمائش کے دائرہ عمل میں لیبیائی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد علی حداد سے بھی مذاکرات کیے۔
دو طرفہ اور علاقے میں دفاعی و حفاظتی معاملات پر غور کیے جانے والی اس ملاقات میں ترک وزیر نے دونوں ممالک کے 5 صد سالہ بھائی چارے پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ ترکی کا لیبیا میں وجود ایک غیر ملکی طاقت کے زمرے میں نہیں آتا’’لیبیا، لیبیائی عوام کی ملکیت ہے‘‘ مفاہمت پر مبنی حق بجانب دعوے میں ہم لییائی بھائیوں سے تعاون و امداد کو آئندہ بھی جاری و ساری رکھیں گے۔
