
اسلام آباد میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے پاکستا نی تاجر برادری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک سفیر عرفان نذیر اوغلو نے کہا کہ "ایک سفارتخانے کے طور پر ، ہم اپنے کاروباری لوگوں کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔”
اُنہوں نے مزید کہا کہ ” عام رائے یہ ہے کہ کاروباری دنیا کے درمیان رابطے کو مضبوط کیا جانا چاہیے۔ تجارت اور سرمایہ کاری دونوں کے لیے اہم باہمی مواقع موجود ہیں۔”