
ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سمیت مختلف ممالک کے سفیروں اور اقوامِ متحدہ کے پاکستان کے نمائندے سے ملاقاتیں کیں۔
ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے پاک بحریہ کے ہیڈ کواٹر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے اور تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بلغاریہ کی سفیر سے ملاقات
ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے بلغاریہ کی سفیر رینا گانچیوا سے بلغاریہ کے سفارتخانے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمان کے سفیر سے ملاقات
عرفان نذیر اوغلو نے عمان کے پاکستان میں سفیر فہد الخروسی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ویٹیکن کے سفیر سے ملاقات
ترکیہ کے پاکستان میں سفیر عرفان نذیر اوغلو نے ویٹیکن کے سفیر جرمانو پینیموٹے سے ویٹیکن کے سفارتخانے میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اقوامِ متحدہ پاکستان کے ڈائریکٹر سے ملاقات
ترک سفیر عرفان نذیر اوغلو نے اقوامِ متحدہ پاکستان کے ڈائریکٹر محمد یحییٰ سے بھی ملاقات کی۔
