
ترک ادارے ٹِکا کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ہال کو جدید سہولیات اور تزئین و آرائش سے مزین کر دیا گیا۔ ترک سفیر عرفان نذیر اوغلو نے ہال کا افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب میں پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو، ٹکا کے ہیڈڈورسن علی یاساگا ٹکا اسلام آباد کے سربراہ محسن بالچی اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ سمیت متعدد اہم شخصیات اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے کہا کہ ” پاکستان اور ترکیہ ایک جسم کی طرح ہیں، اگر جسم کے ایک حصے میں درد ہوگا تو دوسرا حصہ بھی وہ محسوس کرے گا۔”
ٹکا کے ہیڈ ڈورسن علی یاساگا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ” یہ تعاون پاکستان اور ترکیہ کی محبت اور آزادئ صحافت کے لیے جدو جہد کی عکاسی کرتا ہے۔”

ٹکا اسلام آباد کے ہیڈ محسن بالچی نے کہا کہ ٹکا پاکستان کے ساتھ ہر معاملے میں تعاون جاری رکھے گا۔؎
پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے ہال کی تزئین پر ٹِکا کا شکریہ ادا کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ "ہم ترکیہ کے ساتھ مل کر تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔”

نیشنل پریس کلب کے نائب صدر سمیت دیگر مقررین کی جانب سے بھی ترکیہ کے اِس اقدام کا شکریہ ادا کیا گیا۔