ترکی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان کے لیے تمام شیڈول پروازیں منسوخ کردیں۔
یہ فلائٹ افغانستان سے ترک شہریوں کو واپس لانے کے لیے بھیجی جانی تھی۔
افغان، غیر ملکی شہری اور سفارتی عملے نے پچھلے کچھ دنوں سے افغانستان چھوڑنا شروع کر دیاتھا۔
کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد کابل ائیر پورٹ پر افراتفری دیکھی گئی۔
اس صورتحال ک وجہ سے ہوائی اڈے سے تمام تجارتی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ملک بھر میں طالبان کی تیزی سے پیش قدمی اور اقتدار پر قنضے کے بعد ہی یہ جنگ ختم ہو گئی کیو نکہ کابل پر حملے کے بعد افغان حکومت اور افواج نے ہےہتھیاڑ ڈال دیے۔
سابق صدر اشرف غنی اور انکے ساتھیوں نے بھی حالات خراب ہونے کے بعد ملک چھوڑ دیا اور طالبان نے کابل میں صدارتی محل کا کنٹرول حاصل کر لیا۔
سابق صدر اشرف غنی کے اقتدادر چھوڑنے کے بعد طالبان نے فوری اقتدار سنمبھال لیا۔
