turky-urdu-logo

ترکش ائیر لائنز میں 600 مزید طیاروں کا اضافہ متوقع

ترکش ائیر لائن کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ  اپنے بیڑے کی تجدید اور توسیع کے لیے، ترکش ایئرلائن تقریباً 600 مزید طیارے خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

احمد بولات نے استنبول میں انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (IATA) کی سالانہ جنرل میٹنگ میں کہا کہ ترکش ایئر لائنز 400 تنگ باڈی طیارے اور 200 وائیڈ باڈی طیارے کے ساتھ ساتھ 777x یا 350x کے 25-30 یونٹ خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تازہ ترین اضافے کے ساتھ، ایئر لائن کے بیڑے کا حجم موجودہ 435 سے بڑھ کر 813 ہو جائے گا۔

کیریئر کی مالی کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا  کہ فرم کی آمدنی میں سالانہ بنیادوں پر پہلی سہ ماہی میں 42.7 فیصد اضافہ ہوا۔

انکا کہنا تھا کہ ہم 86 ملین سے زیادہ مسافروں کو لے جانے جا رہے ہیں،جسکی کل آمدنی (اس سال کے لیے) 19 بلین ڈالر سے زیادہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کیریئر دنیا کی ٹاپ تین ایئر لائنز میں سے ایک بننے کا ہدف رکھتا ہے۔

 

 

Read Previous

ٹکا کوآرڈینیٹر کا ترکیہ اردو آفس کا دورہ، ٹیم سے ملاقات

Read Next

نعمان قورتلمش ترک پارلیمنٹ کے نئے اسپیکر منتخب

Leave a Reply