انقرہ —مشہور ترک اداکارہ فاطمہ بشریٰ، جو مقبول ٹی وی سیریز ویلی آف دی وولوز سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچی تھیں، نے اداکاری چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ فاطمہ بشریٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے حجاب پہننے اور مذہبی طرزِ زندگی اختیار کرنے کے لیے شہرت اور اداکاری کا شوق ترک کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فنی دنیا نے انہیں پہچان اور کامیابی دی، لیکن حجاب پہننے کا فیصلہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا اور پُرسکون انتخاب ہے۔ فاطمہ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب اپنی زندگی اسلامی اصولوں اور اقدار کے مطابق گزاریں گی۔اداکارہ کے اس فیصلے کو سوشل میڈیا پر مداحوں اور عام صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، اور ہزاروں افراد نے ان کے حجاب کے فیصلے کی حمایت میں پیغامات بھیجے ہیں۔
