
ترک صدر ایردوان نے صدارتی محل میں اساتذہ کے لیے افطاری تقریب میں شرکت کی ۔ خاتون اول آمینہ ایردوان بھی صدر کے ہمراہ موجود تھیں۔
ترک صدر ایردوان نے ایوان صدر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے تعلیمی معیار کو ہر شعبےمیں بہتر کیا ہے اور اسے انسانی ، طبی، سائنسی اور تکنیکی لحاظ سے بے مثال سطح تک پہنچایا ہے۔
صدر نے اساتذہ کو ملک کے تعلمی نظام کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کا خوشحال مستقبل ہمارے اساتذہ کے ہی مرہون منت ہے ۔
صدر نے تعلمی شعبے میں ہونے والی سرمایہ کاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پورے ملک میں 351 ہزار نئے کلاس رومز تعمیر کروائے اور سکولوں میں 729 ہزار نئے اساتذہ کی تقرری کر کے کلاس رومز میں رش کے مسئلے کو ختم کیا جو سیکھنے کے عمل میں رکاوٹ تھی۔ اس وقت ڈیوٹی پر موجود 75فیصد اساتذہ کو ہمارے دورہ حکومت کے دوران تعینات کیا گیا ہے۔ ان تقرریوں اور نئے کلاس رومز کی بدولت آج ہم فی طالب علم اساتذہ کی تعداد میں OECD کی اوسط تک پہنچ چکے ہیں ۔