turky-urdu-logo

ترک صدر ایردوان کا آق پارٹی کے اقتدار میں 19 سال مکمل ہونے پر خصوصی پیغام

ترک   صدر ایردوان  نے آق پارٹی کے اقتدار میں  19 سال مکمل ہونے پر     خصوصی پیغام جاری کیا ۔

صدر کا کہنا تھا کہ   ہماری پارٹی   قوم  کی حمایت کے ساتھ 19 سال سے اقتدار میں ہے اور خدمت کا جذبہ   دن بدن بڑھتا جا  رہا ہے۔

صدر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ   آق پارٹی  نے اپنے دور اقتدار میں   ملک و  قوم کی خدمت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور ترکی کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں اہم کردار ادا کیا جو مستقبل میں بھی جارے رکھیں گے۔

صدر نے ترکی میں   توانائی کے حوالے سے مشکلات کا ذکر  کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ہمیں اس شعبے میں بھی خوشحبری ملے گی بحریہ اسود سے ملنے والے قدرتی گیس کے  ذخائر نہ صرف حکومتی خزانے میں جائے  گی بلکہ شہریوں کو بھی فراہم کی جائے گی    ۔

صدر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شئیر کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آق پارٹی نے   2002 سے لے  آج تک  ملک کی ترقی اور قوم کی خدمت کی ہے آگے بھی اسی طرح جاری رکھیں گے اور یکجان ہو کر  ترقی کی راہ پر گامزن رہیں گے۔

Read Previous

پاکستان اور جرمنی کے درمیان 13 کروڑ یورو کے مالی تعاون کا معاہدہ طے پاگیا

Read Next

برطانیہ میں سکھوں کے لیے علیحدہ وطن کے لیے ریفرنڈم، مودی حکومت پریشان

Leave a Reply