ترک صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کے باوجود ترکی کی پیداواری صلاحیت اور برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
صدر نے قر شہر میں "2021 یونیسکو (اقوام متحدہ کی تعلیم ، سائنس اور ثقافت کی تنظیم) کے زیر اہتمام آحی ایورن یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں جب دنیا کی بڑی معیشتیں بد حالی کا شکار ہیں ترکی نے معیشت کو ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا اور ایک بار پھر اپنے پاوں پر کھڑی ہونے میں کامیاب ہوئی۔
صدر نے ملک کی بڑھتی ہوئی پیداواری صلاحیت اور برآمدات کی بلند ترین سطح کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک ترقی کی را ہ پر گامزن ہے۔
صدر کا کہنا تھا کہ ملک میں چھوٹے کاروبار اور کاریگروں کی معیشت میں اہمیت پر روز دیتے ہوئے کہا کہ ترک حکومت نے وبا کے دوران چھوٹے کاروباری افراد کے ساتھ تعاون کے لیے تمام وسائل متحرک کیے ۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بات کرتے ہوئے صدر کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی پر قابو پانے کے لیے حکومت جلد اقدامات کرے گی ۔
