امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ ترکیہ کا نئے ایف۔16 خریدنا اور پہلے سے موجود ایف۔16 فلیٹ کے لئے جدید کاری کِٹیں حاصل کرنا نیٹو کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔
امریکہ قومی اسمبلی کی خارجہ تعلقات کمیٹی سے خطاب کے دوران بلنکن سے ترکیہ کے ہاتھ ایف۔16 کی فروخت اور ،ترکیہ کے ان ایف۔16 کو امریکی اتحادیوں کے خلاف استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کے لئے، صدر جو بائڈن کے اختیار کردہ اقدامات کے بارے میں سوالات پوچھے گئے۔
سوالات کے جواب میں بلنکن نے کہا ہے کہ "ہمیں یقین ہے کہ ترکیہ کا جدید ایف۔16 حاصل کرنا اور پہلے سے موجود ایف۔16 کے لئے جدید کاری پیکیج حاصل کرنا ضروری ہے۔ ہمارے خیال میں یہ نیٹو اتحاد کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے”۔
بلنکن نے کہا ہے کہ "ہماری کوششوں کا مقصد نیٹو اتحادیوں کے درمیان تناو میں کمی کرنا اور تناو کا سبب بننے والے اقدامات یا بیانات سے پرہیز کرنا ہے”۔
انہوں نے کہا ہے کہ” ترکیہ، یونان یا پھر کسی ا ور نیٹو اتحادی کے بارے میں ہماری کوششوں کا مطمع و مقصود ان ممالک کو مکمل معنوں میں ایک دوسرے سے ہم آہنگ کرنا اور جس سامان اور ٹیکنالوجی کی انہیں ضرورت ہے اس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم اس بات کو بھی یقینی بنا رہے ہیں کہ اگر کسی دو نیٹو اتحادیوں کے درمیان کوئی عدم مفاہمت پائی جاتی ہے تو اس میں عدم مفاہمت میں ہمارا فراہم کردہ سامان یا ٹیکنالوجی استعمال نہ کی جائے”۔
