
وزارت خارجہ کا کہنا تھاکہ ترکی کی روایتی خطاطی جسے حسن حیات کے نام سے جانا جاتا ہے اسے یونیسکو نے اپنی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری قومی نامزدگی کی فائل حسن حیات ، ترکی میں اسلامی فن میں روایتی خطاطی کو یونیسکو نے بین الحکومتی کمیٹی کے16 ویں اجلاس کے دوران فہرست میں شامل کیا۔
یہ اجلاس 13 سے 18 دسمبر کے دوران منعقد ہوا۔
وزارت نے نوٹ کیا کہ فہرستوں میں درج ملک کے ثقافتی عناصر کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی گہری تاریخ سے جڑ ی ثقافت کے تحفظ اور فروغ کو ہمیشہ جاری رکھیں گے۔
حسن حیات متناسب طریقے سے عربی زبان کے حروف کو لکھنے کا صدیوں پرانہ رواج ہے۔
یونیسکو کے مطابق روایتی خطاطی کو کاغذ یا چمڑے پر لکھا جا سکتا ہے۔
اسے پتھر ، سنگ مرمر اور لکڑی پر بھی لکھا جا سکتا ہے۔