turky-urdu-logo

ترکی کا افغانستان سے اپنے شہریوں کو واپس لانے کا فیصلہ

ترکی نے افغانستان  میں موجود  اپنے شہریوں کو وطن واپس  لانے کا  فیصلہ کیا ہے۔ کابل میں ترک سفارتحانے کا جاری کردہ  بیان میں کہنا ہے کہ  سفارتحانہ مسلسل ترک شہریوں سے رابطے میں ہے  اور  موجودہ صورتحال کے پیش نظر   وطن واپس جانے کے خواہشمند  افراد کے لیے  انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

سفارتحانے  کا کہنا ہے کہ انہیں افغانستان میں موجود ترک شہریوں کی جانب سے دراخوستیں موصول ہو رہی ہیں اور حکام نے درخواستوں  پر عمل درآمد بھی شروع کر دیا ہے۔

بیان میں ترک شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جب  تک ان کی واپسی کے  لیے انتظامات مکمل نہیں ہوتے تب تک وہ پر سکون رہیں ۔  کابل میں موجود ایمبیسی  اور کونسل  خانہ شہریو ں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے    ان   سے رابطے کر رہا ہے۔

Read Previous

ترکی میں 8.5 کروڑ لوگوں کی ویکسنیشن مکمل ہو گئی

Read Next

افغان وفد کی پاکستان کے آرمی چیف جنرل باجوہ سے ملاقات

Leave a Reply