turky-urdu-logo

ترک انجینئرز نے ایف 16 طیاروں میں آنے والی تکنیکی خرابیوں کو دور کرنے کا نظام تیار کر لیا

ترکی کے انجینئرز نے F-16 جنگی طیاروں میں آنے والی فنی اور تکنیکی خرابیوں کو دور کرنے کے لئے ایک جدید نظام تیار کر لیا ہے۔ ترک دفاعی کمپنی ہیول سان نے ترک ایئر فورس کمانڈ کی مدد سے یہ نظام تیار کیا ہے۔ کمپنی نے اس نظام کو ان ممالک کو برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں امریکی F-16   طیارے استعمال ہو رہے ہیں۔

ترکی نے اس نظام کو F-16 Virtual Maintenance Training Stimulator کا نام دیا ہے۔ اس نظام کے تحت جنگی طیارے کی دیکھ بھال میں مصروف افراد کو ضروری تربیت دی جائے گی جس کے بعد طیاروں کی فنی اور تکنیکی خرابی کو دور کرنے کے لئے امریکی ماہرین پر انحصار ختم ہو جائے گا۔

ہیول سان کے جیٹ ایئر کرافٹ سسٹمز پروگرام کے منیجر کورے یوار نے کہا کہ "سمولیٹر پروکیورمنٹ پروجیکٹ” ایف 16 جنگی طیاروں کو سپورٹ فراہم کرنے کا ایک جدید نظام ہے۔ اب پائلٹ طیارے کے اندر بیٹھے ہی کسی بھی فنی یا تکنیکی خرابی کو خود دور کر سکتا ہے۔

ترک ایئر فورس کمانڈ کو یہ جدید نظام اس سال کے آخر تک دے دیا جائے گا۔ اس کے بعد کمپنی اس نظام کو ان تمام ممالک کو ایکسپورٹ کرنا چاہتی ہے جہاں ایف 16 طیارے استعمال کئے جا رہے ہیں۔

ترکی نے یہ جدید نظام اپنے مقامی وسائل اور ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے تیار کیا ہے۔ ترک کمپنی دیگر جنگی طیاروں کی فنی اور تکنیکی خرابیوں کو دور کرنے کے لئے بھی ایک ایسا ہی نظام تیار کرنے پر کام کر رہی ہے۔ کورے یوار نے کہا کہ جن ممالک کی فضائیہ ایف 16 طیارے استعمال ہو رہے ہیں ان کے انجینئرز کو ترکی آنے کی ضرورت نہیں ہے تربیت کا سارا پروگرام آن لائن یا ورچول طریقے سے سمجھایا جا سکتا ہے۔

Read Previous

پاکستان: بجلی، گیس کے بعد ٹیلی فون کال بھی مہنگی، یکم اپریل سے نئی قیمت کا اطلاق ہو گا

Read Next

مودی کے دورہ بنگلہ دیش پر احتجاجی مظاہروں میں اب تک 4 افراد جاں بحق

Leave a Reply