
ترکی کے شہر استنبول کے سر کا تاج مسجد آیا صوفیہ میں اس ماہ رمضان تراویح نماز کا اہتمام کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ رمضان المبارک کے حوالے سے مختلف تقریبات کا بھی انعقاد آیا صوفیہ میں کیا جائے گا۔ آیا صوفیہ کو 1934 میں میوزیم کی حیثیت دے دی گئی تھی جس کے بعد ترک صدر ایردوان نے 2020 میں عدالتی فیصلے کے بعد اسے مسجد میں تبدیل کر دیا تھا ۔
مسجد کی حیثیت بحال ہونے کے بعد عالمی وبا کے پیش نظر یہاں تراویح نماز کی اجازت نہیں تھی تاہم اب کورونا کیسز میں بتدریج کمی کے بعد ترک حکام نے مسجد کو رمضان لمبارک میں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آیا صوفیہ کو 532 عیسوی میں تعمیر کیا گیا تھا جبکہ 1453 میں استنبول کی فتح کے بعد اسے مسجد میں تبدیل کر دیا گیا۔