turky-urdu-logo

ترک مصنوعات پر سعودی عرب کی غیر اعلانیہ پابندی، دونوں ملکوں کی تجارت جمود کا شکار

ترکی اور سعودی عرب کے درمیان تجارت گز شتہ  چند ماہ سے جمود کا شکار ہے۔ ترک شماریاتی ادارےکے مطابق مارچ کے مہینے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت نہ ہونے کے برابر ہوئی۔

ترک برآمدات اسمبلی کے مطابق  مارچ میں ترکی نے  سعودی  عرب کو 19 ملین ڈالر کی برآمدات کیں جو کہ  گزشتہ سال اسی ماہ  کے مقابلے میں 93.7 فیصد  کم ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق  رواں سال کے پہلے حصےمیں سعودی عرب سے تجارتی حجم میں 93 فیصد  کمی کے بعد 56 ملین ڈالر رہا۔

صعنتی اعتبار سے  بحری جہاز، قالین، جولری، جانوروں کی مصنوعات، سجاوٹی گملے، تمباکو، تازہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں 90 فیصد  کمی آئی۔  علاوہ ازیں الیکڑونک کی مصنوعات میں کمی کے باوجود تجارت برقرار رہی۔  اس شعبی میں کل 6 ملین ڈالر کی تجارت ریکارڈ کی گئی۔

ترکی نے گزشتہ ماہ جنیوا میں عالمی ادارہ تجارت کے سامنے یہ مسئلہ پیش کیا جس کے بعد ادارہ کا کہنا ہے کہ ترکی کی جانب سے پہل ایک مثبت قدم ہے امید ہے یہ مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل ہو جائے۔

سعودی عرب نے گزشتہ سال سیاسی احتلافات کی بنیاد پر ترکی سے تجارت پر پابندی عائد کر دی تھی اور تمام تاجروں کو ترکی سے خرید و فروخت ترک کرنے کا حکم دیا تھا۔

Read Previous

اب دیکھیں فیس بک پر اپنی پسند کی خبریں

Read Next

تیونس میں خاتون نے بچی سمیت خود کو دھماکے سے اڑا لیا

Leave a Reply