ترکیہ کےوفاقی وزیر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر یوسف تکین رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر تکین 9 جنوری کو لاہور آئیں گے جہاں وہ پاک -ترک معارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالجز کے ایک تقریب میں شریک ہوں گے۔
لاہور آنے کے موقع پر ترک وزیر تعلیم پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
ترک وزیر تعلیم 10 جنوری کو پاک-ترک معارف انٹرنیشنل ملتان ماڈل ٹاون کیمپس کا افتتاح بھی کریں گے۔
															