turky-urdu-logo

ترکی میں کورونا وائرس کا جن ایک بار پھر بے قابو

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق  ترکی میں 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار  کے مطابق تازہ ترین اضافے کے ساتھ اب تک 2.97 ملین لوگ  کورونا وائرس کا شکارہوچکے ہیں۔

اس ہفتے 18 ہزار 1 سو 19 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جنکی مجموعی طور پر تعداد 2.78 ملین  تک تجاوز کر چکی ہے۔

تشویشناک حالت میں مریضوں کی تعداد 1 ہزار 5 سو 47 ہے۔

ترکی میں اب تک 35.97 ملین کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ترکی میں 14 جنوری سے ہیلتھ ورکرزاور اعلی افسران کو ویکسین لگنے کی  شروات ہو چکی ہے۔

دسمبر 2019 میں شروع ہونے کے بعد سے اب تک  کورونا وائرس 192 ممالک میں 2.69 ملین لوگوں کی جانیں لے چکا ہے۔

امریکہ ، انڈیا اور برازیل اب تک کے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک ہیں۔

Read Previous

یورپ ترکی کا شکر گزار رہے، ترکی نے مہاجرین کے سیلاب کو یورپ جانے سے روکا ہوا ہے، صدر ایردوان

Read Next

فرانس میں مرغی کے اسلامی طریقے سے ذبح کرنے پر پابندی، فرانسیسی مسلمان سراپا احتجاج

Leave a Reply