turky-urdu-logo

ترکیہ کا لاس اینجلس میں آتشزدگی کے متاثرین سے اظہار تعزیت

ترکیہ نے امریکی ریاست، کیلیفورنیا کے شہر، لاس اینجلس میں جنگلاتی آگ کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترکیہ کی وزارت خارجہ نے اپنے  ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ، ہمیں لاس اینجلس اور اس کے گردونواح میں آگ سے ہونے والی تباہی پر بہت افسوس ہوا ۔ اس افسوسناک واقعے میں جانی نقصان پر ہم امریکی عوام کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق، لاس اینجلس میں لگی  آگ کے نتیجے میں اب تک 10 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ،جبکہ 10,000 سے زائد انفراسٹرکچر کو یا تو نقصان پہنچا یا وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ شدید آگ نے کئی ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، اور امدادی کارروائیوں کے باوجود حالات تاحال قابو میں نہیں آ سکیں۔

Read Previous

شام کی آزادی ہمارے لئے باعث خوشی ہے: صدر رجب طیب ایردوان

Read Next

شام کے نئے رہنما، احمد الشراء کا دورہ ترکیہ متوقع

Leave a Reply